1 نومبر، 2024، 1:52 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85646073
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان پر حملہ کرنے والے95 غاصب فوجیوں کو موت کے منہ میں دھکیل چکے ہیں: حزب اللہ

تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان کے اعلان کے مطابق 23 ستمبر سے اب تک 95 صیہونی فوجیوں کو ہلاک جبکہ 900 کو زخمی کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے اعلان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے غاصب فوجیوں میں سیکڑوں افسر بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لبنان کے حدود میں داخل ہونے والے 40 سے زیادہ مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

مجموعی طور پر صیہونی فوج کے 50 ٹینک اور بکتربند گاڑیوں اور 5 ترقی یافتہ ڈرون طیاروں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

حزب اللہ کے وار روم نے اعلان کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار صیہونی فوج کے زمینی حملے کے ہیں اور مقبوضہ سرزمینوں پر میزائل، راکٹ اور ڈرون حملوں سے پہنچنے والے نقصان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے اعلان کے مطابق، جمعرات 31 اکتوبر کو مقبوضہ سرزمینوں اور سرحدی علاقوں پر 25 بار راکٹ اور میزائل حملے کیے گئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .